عطا کر دو مجھے عشق ِ بلالی یا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم !

عطا کر دو مجھے عشق ِ بلالی یا رسول اللہ ﷺ!
نہ جاؤں آپ کے در سے میں خالی یا رسول اللہ ﷺ

ملی عظمت اسے دنیا میں عقبیٰ میں ملی جنت
نگاہِ لطف ہے جس پر بھی ڈالی یا رسول اللہ ﷺ

گنا ہ گاروں پہ سایہ بن کے چھا جائے گی محشر مییں
جو دوشِ پاک پر چادر ہے کالی یا رسول اللہﷺ

میری جھولی کو بھی اب علم کی خیرات سے بھردو
سوالی ہوں، سوالی ہوں ،سوالی یا رسو ل اللہ ﷺ

قضا آنے سے پہلے ایک دن طیبہ نگر آکر
میں دیکھوں آپ کے روضے کی جالی یا رسول اللہﷺ!

کسی صورت نہ گھر سے جب اندھیرا ہوسکا رخصت
تمہارے نام کی محفل سجالی یا رسول اللہﷺ

یقیں ہے اب کرم اللہ کا ہو جا ئے گا مجھ پر
محبت آپ کی دل میں بسالی یا رسول اللہﷺ

سلیقہ نعت گوئی کا مجھے بھی ہو عطا آقا !
حبیب ِبے نو ا بھی ہے سُوالی یا رسول اللہ!


Warning: Use of undefined constant php - assumed 'php' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/kalamdb/public_html/wp-content/themes/bulletin/urdu-single.php on line 46